• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی نرخوں میں اضافہ واپس نہ ہواتواحتجاج ہوگا،ایف پی سی سی آئی

لاہور(سپیشل رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر خواجہ شاہ اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام فیصلے رات کو خواب میں ہوتے ہیں، کسی سٹیک ہولڈر کو فیصلوں میں شامل نہیں کیا جاتا،پراپرٹی نرخوں میں اضافہ واپس نہ ہواتواحتجاج ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی چیمبر کے دفتر میں شیخ عرفان اقبال، طاہر منظور چودھری، محمد علی میاں، میجر (ر) رفیق اسد سمیت پراپرٹی ڈیلروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔