• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن بورڈز تشکیل نہ دینے پر18اضلاع کے صدور معطل

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل نہ دینے پر 18 اضلاع کی بار ایسوسی ایشنوں کے صدور کو معطل کردیا، نائب صدور کو صدر کے عہدے پر فائز کرکے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ،پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے ووٹر لسٹیں مکمل نہ کرنے پر 14 اضلاع کی بار ایسوسی ایشنوں کے صدور کو معطل کردیا، ملتان ،خانیوال ، قصور ، کوٹ رادھا کشن، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، پھالیہ، پسرور، تاندلیانوالہ،راولپنڈی، ساہیوال اور کامونکی بار ایسوسی ایشنوں کے صدور کو معطل کرکےنائب صدور کو صدر کے عہدے پر فائز کرکے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
لاہور سے مزید