• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، صوبائی وزیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی اور استحصال برداشت نہیں کی جائے گی۔ لیبر راہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہمہ وقت مزدوروں کے حقوق کی بحالی و تحفظ کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر لیبر انصرمجید نیازی نے گزشتہ روز مزدور رہنماؤں جنرل سیکرٹری انصاف لیبر ونگ محمد قاسم نیازی ، صدر انصاف لیبر ونگ چوہدری محمد الیاس ،سینئرنائب صدر انصاف لیبر ونگ محمد ناصر خان سیف ،نائب صدر واپڈاانصاف یونین مرزا نوید بیگ کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ فیکٹریوں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حکومت کی منظور اور طے شدہ اجرت دلوائی جائے۔ مزدور کارڈ کا اجراء خوش آئیند ہے۔ منڈیوں، ورکشاپس اور ٹرانسپورٹ اڈوں کے مزدوروں کو بھی مزدور کارڈ فراہم کیے جائیں تاکہ اس مہنگائی اور کرونا کی وجہ سے معاشی بحران کا مقابلہ کر سکیں،انہوں نے ملاقات میں مزدوروں کے حقوق کی بحالی کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا۔جس پر صوبائی وزیر لیبر انصرمجید نیازی نے یقین دہانی کرائی کہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔
تازہ ترین