• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: مین ہول کے ڈھکن چوری میں ملوث مافیا کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے سیکریٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ مین ہول کے ڈھکن چوری کرنے پر قید اور جرمانے کیے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈھکن کی چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے تمام اضلاع کی اسپیشل برانچ ٹیموں کی مدد لی جائے۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ تمام ایم ڈیز واسا اپنے اضلاع میں مافیا کا سراغ لگانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مین ہول کے ڈھکن چوری کرنے میں نشے کے عادی افراد کی تعداد کم اور منظم مافیا زیادہ ملوث ہے۔

نور الامین مینگل نے کہا کہ مین ہول مافیا کو شکنجے میں لانے کے لیے سخت قوانین متعارف کرائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید