• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور کی 15 ویں منزل کی چھتیں، دیواریں توڑ دی گئیں

عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام دن رات جاری ہے۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کی 15ویں منزل کی چھتیں اور دیواریں توڑ دی گئی ہیں۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام 24 گھنٹے جاری ہے، عمارت کو گرانے کے کام میں 4 سو مزدور حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہیوی مشینری نسلہ ٹاورکی اوپری منزل پر موجود ہے، عمارت کی تمام گیلریز بھی مکمل طور پر توڑ دی گئی ہیں۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت 4 یا 4 سے زائد افراد جمع نہیں ہو سکتے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق گرائے جانے والے نسلہ ٹاور سے متصل سڑک آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔

تازہ ترین