متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید النہیان پیر کو ایران کا دورہ کریں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شیخ طہنون تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
شیخ طہنون کی ایرانی ہم منصب علی شامخانی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
امارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا یہ دورہ امریکی پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے نیوکلیئر ڈیل کی بحالی کے ایک ہفتے بعد ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ شیخ طہنون، ابوظہبی کے طاقتور ولی عہد پرنس محمد بن زید کے بھائی ہیں۔