• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سمندری طوفان جواد کمزور ہو کر شدید دباؤ میں تبدیل، کئی ریاستوں میں بارش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان جواد کمزور ہو کر سمندر کے شدید دباؤ میں تبدیل ہوگیا۔

طوفان کے زیر اثر بھارت کی ریاست اوڑیسا اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کا انخلا کروالیا گیا۔

ادھر ریاست آندھرا پردیش میں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب طوفان کے مزید کمزور ہونے کا امکان طاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کچھ دیر میں اوڑیسا کے ساحلی علاقوں تک پہنچے گا، جس کے بعد طوفان مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھے گا۔

طوفان کے زیر اثر آئندہ 24 گھنٹوں میں اوڑیسا، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں شدید بارشیں ہوں گی۔

طوفان کی وجہ سے ماہی گیروں کو آئندہ 24 گھنٹے تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین