ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی اورسیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ساہی وال واپسی پر غلام نظام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی اور کمشنر سرگودھا ندیم محبوب کی کاوشوں کے باعث ساہی وال کیلئے36کروڑ کےترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں فنڈز منظور کرواکر کام شروع کرادیں گے۔