لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، قدرتی گیس سب سے زیادہ بلوچستان سے نکلتی اسکے باوجود پوراصوبہ اس سے محروم ہے۔ گوادر صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا گیٹ وے ہے ۔”حق دو گوادر کو “ عوام کی پرامن تحریک ہے ۔مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اسلام پسند اور محب وطن لیڈر کے طور پر اس تحریک کو لیڈ کررہے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔