• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی ماحول کا تحفظ ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے، خالد سراج

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت اوجی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں واک کا انعقاد کیاگیا۔ٹریل 5پر منعقدہ واک کی سربراہی اوجی ڈی سی ایل کے ایم ڈی سی ای او سید خالد سراج سبحانی نے کی ۔ واک میں اوجی ڈی سی کے اعلیٰ عہدیداران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے اس موقع پر ٹریل 5 سے کوڑا اکٹھا کرکے دوسروں کو صفائی کا پیغام دیا۔ ایم ڈی/ سی ای او ، اوجی ڈی سی ایل نے کہا کہ قدرتی ماحول کا تحفظ ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ادارے کی جانب سے اس طرح کی مزید صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔
تازہ ترین