فلم کی طرح آپ کے پیسے بھی اتا پتہ لاپتہ ہیں، چیف جسٹس کا راجپال یادیو کے ساتھ مکالمہ
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین راجپال یادیو بدھ کو بھارتی سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے چیک باؤنس کیس میں واجب الادا رقم جمع نہ کرانے پر انہیں سخت وارننگ دی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالت کو بتایا کہ وہ 2 کروڑ روپے ادا کریں گے اور انہوں نے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ بھی پیش کیا۔ ان کی جائیداد کے ایک خریدار جسے باقی 85 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں، وہ بھی عدالت میں موجود ہے۔