پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار امانت علی کے والد اور روایتی موسیقار استاد نزاکت علی خان انتقال کرگئے۔
امانت علی کے والد استاد نزاکت علی خان کے انتقال کی خبر اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔
گلوکار کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا کہ ’امانت علی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔‘
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’گلوکار کے والد کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔‘
اس کے علاوہ امانت علی کے والد کا قُل شریف آج دوپہر 2 بجے فیصل آباد کے علاقے طارق آباد، محمود آباد میں ہوگا۔
امانت علی کی ٹیم کی جانب سے اُن کے والد کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار اعجاز اسلم کے والد اور اداکارہ جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں تھیں۔