• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: عدالت کا قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج سیالکو ٹ نے قتل کے ایک مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔  ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ نے تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ موضع پکی کوٹلی کے قریب سابقہ رنجش کی بنا پر30اگست2015 کو شہر کے محلہ حاجی پورہ کے رہائشی18سالہ نوجوان اسد علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مجرم حسن علی عرف سموسہ کو سزائے موت جبکہ 10لاکھ روپے ورثا کو معاوضہ اداکرنے کا حکم سنایا۔ 
تازہ ترین