پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ایتھلیٹ جوڑی کی یہ پریس کانفرنس ان کےاردو فلیکس کے ساتھ نئے پراجیکٹ ’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو‘ کے لیے کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے اردو فلکس کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔
جس میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ اب انہیں کھیل کے میدانوں کے علاوہ اسکرین پر بھی پرفارم کرتے دیکھا جاسکے گا۔
تاہم، ثانیہ اور شعیب نے یہ نہیں بتایا تھاکہ وہ اردو فلکس کے لیےکس طرح کا پراجیکٹ کرنے جارہے ہیں۔
دونوں میاں بیوی نے اپنے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے 5 دسمبر تک انتظار کرنے کا کہاتھا۔