• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں، شازیہ مری

سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔

شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کر چکی ہے ہے اور پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے۔

اُن کا پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بد دعائیں ملیں گی۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ  لاہور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو عزت دی ہے، ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے۔

شازیہ مری نے پی پی قیادت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی رہنمائی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت فتح عوام کی ہوگی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہے مشکلات سے ڈر کر ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتی۔

تازہ ترین