• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ و بھتہ خوری کیس، جیکولین فرنینڈس کی گرفتاری کا امکان

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈس دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکولین فرنینڈس کو بھی تفتیش میں شامل کر رکھا ہے، اداکارہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو بیرون ملک جانے سے قبل آخری لمحات میں روکا گیا اور انہیںانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا حکم نامہ پیش کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتیں۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہےکہ جیکولین فرنینڈس دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جارہی تھیں اور اب ان سے نئی دہلی میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حال ہی میں سکیش چندر شیکھر کے خلاف جاری کی گئی چارج شیٹ میں جیکولین کا نام بھی شامل ہے۔خیال رہےکہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر کے کیس میں زیر تفتیش ہیں، رواں سال اگست میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں اداکارہ سے 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کرکے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابقسکیش چندر شیکھر نے جیل میں رہتے ہوئےجیکولین کو 10 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائد کے تحفے بھیجے اور ضمانت پر رہائی کے دورانسکیش چندر شیکھر کی جانب سے جیکولین کو ممبئی سے چنئی لانےکے لیے چارٹرڈ طیارہ بھی بک کروایا گیا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو یہ بھی شک ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے ایک تاجر کی بیوری سے لیے گئے بھتے کے پیسے بھی جیکولین کو بھجوائے۔اس حوالے سے جیکولین کا دعویٰ ہے کہ وہ اس معاملے میں بے قصور ہیں اور تفتیش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

دل لگی سے مزید