کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹرز کے لیے ایمرجنگ کیمپ جمعہ 10 دسمبر سے ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹرمیں شروع ہو گا ۔7 دسمبر کو کوویڈ ٹیسٹنگ ہو گی ۔کھلاڑیوں میں علینہ اقبال ، انوشا ناصر، عائشہ بلال، عائشہ خان، عائشہ نسیم، غلام فاطمہ، گل اسوا، حفصہ خالد، گل فیروزہ، حمیرا بی بی، حرینا سجاد، کائنات حفیظ، مدیحہ بی بی، ماہ نور قیوم، ناجیہہ علوی، نتالیہ پرویز، نہاء شرمین، نور الایمان، صدف شمس، صائمہ ملک، شوال ذوالفقار، سید عروبہ شاہ، سیدہ معصومہ ، زہرہ فاطمہ، طوبہ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر، وردہ یوسف اور یسریٰ عامر، آسٹریلوی ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کیمپ کی نگرانی کریں گے۔