• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020ء، ہتھیاروں کی 100 بڑی کمپنیوں نے 571 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سپری کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی ہتھیار سازی کی 100بڑی کمپنیوں نے پانچ سو اکتیس بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا ہے۔ سن 2020 کے دوران کورونا وبا میں عالمی معیشت کو متاثر کیا لیکن ہتھیاروں کی فروخت میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔عالمی معیشت کی شرح میں 3.1 فیصد سکڑاؤ پیدا ہوا تاہم اسلحہ سازی کی صنعت میں 1.3 فیصد کی وسعت پیدا ہوئی۔سالِ گزشتہ میں ایک سو بڑی اسلحہ بیچنے والی کمپنیوں نے مجموعی طور پر پانچ سو اکتیس بلین ڈالر یا چار سو انہتر بلین یورو کے ہتھیار بنائے اور فروخت کیے۔ یہ مالیت بیلجیم کی اقتصادی پیداوار سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ان اسلحہ ساز کمپنیوں میں اکتالیس فیصد کا تعلق امریکا سے ہے اور ان کا اسلحے کی پروڈکشن اور فروخت کا حصہ چون فیصد کے قریب ہے۔ ان میں سب سے اہم امریکا کی بڑی ہتھیار ساز کمپنی لاک ہیڈ سب سے نمایاں ہیں، جس نے اٹھاون بلین کا اسلحہ تیار کیا اور بیچا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان اسلحہ ساز کمپنیوں کو سیاسی قوتوں کا سہارا بھی حاصل ہے۔

تازہ ترین