• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، سراج درانی کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پیر کو احتساب عدالت میں نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو پیش کیا۔ عدالت نے جیل حکام کو آئندہ سماعت پر آغا سراج درانی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔غیر رسمی گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ میں بھاگا نہ ہی روپوش ہوا۔ میں سپریم کورٹ ریلیف لینے گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر سرنڈر کیا۔ ہائی کورٹ میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد کاغذی کارروائی کرنے میں وقت لگا۔

تازہ ترین