• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری، 11 کنڈوں کو ہٹاکر کارروائی شروع کردی گئی

پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئےجاری مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف کینٹ سب ڈویژن مردان کی ٹاسک فورسز نے مجید آباد ،دواسرو، اورملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران 11 کنڈوں کو ہٹاکرذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، بجلی چوری کے لئے خراب کئے گئے میٹروں کو بھی اتارلیا گیا ہے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے خش کورونہ،پارہوتی کے علاقوں میں 12 کنڈوں کواتارلیا جن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،7 خراب میٹروں کو بھی تبدیل کردیا گیا،بجلی چوری کرنے پرجرمانہ کی مد میں 50 ہزار روپے بھی وصول کئے گئے، بجلی چوری کے خلاف پسکوٹاسک فورسز کی کاروائی دن رات کو جاری رہے گی اوراس میں کسی کے ساتھ رورعائت نہیں کی جائے گی ۔
پشاور سے مزید