• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن ٹیموں کا گیس پر یشر چیکنگ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

راولپنڈی (جنگ نیوز) گیس کم پریشر مسئلہ کے حل کیلئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں نے میڈیا ٹائون سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران اُنہوں نے گیس پریشر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ صارفین کے مطابق گزشتہ روز میڈیا ٹائون میں گیس فراہمی کی صورتحال میں قدرے بہتر آئی تاہم اس ضمن میں ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن سے مطالبہ کیا کہ صورتحال مستقل بہتر بنا کر ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دوپہر اور رات کے اوقات میں پریشر انتہائی کم ہونے سے انہیں شدید سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین