• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے موٹر وے M2 پر داخلے پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر موٹر وے ایم ٹو پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر آج سے پابندی لگا دی گئی ہے، عدالتی حکم کے بعد گاڑیوں کے مالکان ایم ٹیگ لگوانے موٹر وے کے انٹری پوائنٹس کا رُخ کر رہے ہیں، لیکن ان کا شکوہ ہے کہ ایم ٹیگ لگوانے کے لیے انہیں طویل سفر کرنا پڑ رہا ہے ۔

ٹول پلازوں پر گاڑیاں رُکنے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے لاہور ہائی کورٹ نےحکم دے رکھا ہے کہ 7 دسمبر کے بعد کوئی گاڑی ایم ٹیگ کے بغیر موٹر وے یا ہائی ویز پر نہیں آسکے گی، ایم ٹیگ ہوگا تو گاڑیوں کو موٹروے پر انٹری کیلئے رُکنا نہیں پڑے گا۔

بڑے شہروں میں ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، جہاں صرف5 منٹ میں اصل شناختی کارڈ اور گاڑی کا نمبر دے کر یا گاڑی کے کاغذات دکھا کر ایم ٹیگ لگوایا جا سکتا ہے، ٹیگ لگوانے کی کوئی فیس بھی نہیں ہے، صرف ری چارج کرانا ضروری ہے۔

گاڑیوں کےمالکان ہائیکورٹ کے حکم کو خوش آئند قرار دیتے ہیں تاہم ان کا شکوہ ہے کہ ایم ٹیگ لگوانے کے لئےطویل مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ بوتھ بڑے شہروں کے اندر اور چھوٹے شہروں میں بھی لگا دئیے جائیں تو ان کے لئے مزید آسانی پیدا ہو جائے گی۔

تازہ ترین