• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ ضروری

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات میں کورونا کے تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی تعداد 120 ہے اور ان مہمانوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے جنہوں نے اب تک کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے، ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کے عملے اور شادی کا اہتمام کرنے والی ایونٹس کمپنی کے ساتھ سیکورٹی انتظامات پر گفتگو کرنے کے لیے میٹنگ کی تھی۔ 

اس میٹنگ میں ضلعی کلکٹر راجیندر کشن،  پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سنگھ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سورج سنگھ نیگی بھی موجود تھے۔

راجیندر کشن نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائی ہےاور جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے انہیں شادی کی تقریبات میں شرکت سے قبل پی سی آر- آرٹی (RT-PCR) ٹیسٹ کے نتائج لازمی دکھانے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب سے ہوگا جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین