• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد خان ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت کیلئے پُرامید


بنگلادیش کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کرنے والے اسپنر ساجد خان دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جیت کیلئے پُرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ صرف جیت کے لیے جانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم صرف جارحانہ انداز اپنائے میدان میں اترے ہیں۔

اپنی بولنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچ سے بھی بہت مدد مل رہی تھی جس کا فائدہ اٹھایا۔

ساجد خان نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ میزبان ٹیم کو دونوں اننگز میں آؤٹ کرلیں، امید ہے میچ جیتیں گے۔

واضح رہے کہ ساجد خان بنگلادیش کی پہلی اننگز میں ان پر قہر بن کر برسے اور حریف ٹیم کی 7 میں سے 6 وکٹیں لے اُڑے۔ 

تازہ ترین