وفاقی کابینہ نے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے خاندان سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ مدثر نارو کی والدہ اور بیٹے سے ملاقات کرکے انہیں مطمئن کریں۔
وفاقی کابینہ نے اس معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ فورمز کے باوجود معاملات کابینہ کو بھیجنے کے عدالتی فیصلے بڑھ رہے ہیں۔
کابینہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم اختیاراتی مثلث کے آئینی اصولوں کے خلاف ہے، ایسے معاملات دیکھنے کے لیے متعلقہ ادارے موجود ہیں۔
کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر انتہائی سنجیدہ ہے، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرکے پھر صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔