• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے کام ہو رہا ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کوریگولرائز کرنے کے لئے کام ہو رہا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ کا اہتمام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ورلڈ بنک کی معاونت سے کیا تھا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان اور کراچی واٹر سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر صلاح الد ین بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات نے ماہرین کو دعوت دی کہ وہ تجاویز پیش کریں تاکہ کچی آبادیوں میں کھیل کے میدان، اسکول، کالج، پارک، اور دیگر سہولیات مہیا کی جاسکیں ۔

تازہ ترین