• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ، کمسن بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق، مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ مشرف کالونی میں واقع مدینہ ہوٹل کے قریب کھلے ہوئےگٹر میں 4سالہ بچی نبیہ کھیلتے ہوئے گر گئی ، اطلاع ملنے پر علاقہ مکین جمع ہوئےاور بچی کو نکالنے کا عمل شروع کیا بعد ازاں جب بچی کو نکالا گیا تو وہ جاں بحق ہوچکی تھی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی ، واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین