• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین وسطی افریقہ میںفوجی اڈہ بنانا چاہتا ہے ،امریکا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان مختلف خطوں میں اثر و نفوذ بڑھانے کے لیے مسابقت جاری ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کی تازہ خفیہ رپورٹوں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین وسطی افریقا کے ملک استوائی گنی میں اپنا ایک فوجی اڈا بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی ذمے داران کے مطابق یہ اقدام بحر اوقیانوس میں چین کے پہلے مستقل بحری وجود کا موقع فراہم کرے گا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا کہ امریکی ذمے داران کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان بڑھ رہا ہے کہ چینی جنگی جہاز امریکا کے مشرقی ساحل کے نزدیک دوبارہ سے اسلحہ سے لیس ہونے اور دیکھ بھال کی کارروائیوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین