• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین اور نورا فتیحی پر سکیش چندرا شیکھر سے قیمتی تحائف لینے کا الزام

ممبئی(پی پی آئی)بولی وڈ کے دو بڑے نام جیکولین فرنینڈز اور نورا فتیحی کو منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں شک کی بناء شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ 2 روز قبل جیکولین کو ممبئی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا اور تفتیش کے لئے دہلی منتقل کردیا تھا۔کہا جارہا ہے کہ ہے کہ 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر،اداکارہ کو اب تک 10 کروڑ مالیت کے تحائف دے چکے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ حکام کا کہنا ہے کہ جیکولین کو ملنے والے تحائف میں 52لاکھ روپے مالیت کا گھوڑا اورای کلاکھ روپے کی بلی شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو مزید تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے تاہم انہیں فی الحال بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ڈانسر نورا فتیحی کو بھی اسی کیس میں شک کی بنیاد پر متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا جاتا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیش چندرا شیکھر نے نورا کو بھی قیمتی لگژری گاڑی تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔

تازہ ترین