• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کو پہلے سے علم تھا زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہینگے، نصیر الدین شاہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان اپنی موت سے 2 سال قبل ہی جانتے تھے کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان کی علالت کے دوران میری کئی مرتبہ اس سے فون پر بات ہوئی، میری اس سے تب بھی بات ہوتی تھی جب وہ لندن کے اسپتال میں زیرِ علاج تھا اور اپنی بیماری سے جنگ کررہا تھا۔نصیر الدین شاہ نے کہا کہ جس طرح عرفان نے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا وہ حیرت انگیز اور سبق آموز تھا، اس نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا۔اداکار نے بتایا کہ عرفان خان کہتے تھے کہ میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے، کتنے لوگوں کو یہ موقع ملتا ہوگا کہ وہ دیکھیں ان کی موت ان کے قریب آرہی ہے اور وہ خوش دلی سے اسے قبول کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرفان کا اس دنیا سے جانا ایک بھاری نقصان ہے لیکن ظاہر ہے یہ ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ بولی وڈ اداکار عرفان خان کا انتقال 29اپریل 2020میں ہوا تھا، وہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔