• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ماسٹر بلاسٹر‘ کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

نئی دہلیّ(مانیٹرنگ ڈیسک)’ماسٹر بلاسٹر‘ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے اب ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اسائنمنٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ سارہ ٹنڈولکر اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد مداح ان کے اس نئے اوتار کو بھی زبردست پسند کر رہے ہیں۔سارہ ٹنڈولکر نے حال ہی میں ایک مقبول ملبوسات برانڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس برانڈ کے پرموشن کے لئے انہوں نے اداکارہ بنیتا سندھو اور تانیہ شراف کے ساتھ ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ پرموشنل ویڈیو میں یہ تینوں ایک ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سارہ ٹنڈولکر اپنے جم ویڈیو بھی پوسٹ کر رہی تھیں۔ جس سے لگ رہا ہے کہ اپنے ماڈلنگ کیریئر کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ سارہ ٹنڈولکر نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنے پہلے اشتہار کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے اور اس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ سارہ ٹنڈولکر انسٹا گرام پر کافی سرگرم ہیں اور ان کے15 لاکھ فالور زہیں۔سارہ ٹنڈولکر انسٹا گرام پر کبھی روایتی تو کبھی ماڈرن اسٹائل میں اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور مداح بھی انہیں خوب پسند کر رہے ہیں۔سارہ ٹنڈولکر نے اسکول کی تعلیم ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے حاصل کی اور یونیورسٹی کالج لندن سے گریجویٹ ہیں۔جبکہ بنیتا سندھو بولی وڈ اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ورون دھون کے ساتھ 2018 کی فلم ‘اکتوبر‘ سے اپنے کیریئر کا آغازکیا۔