• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ تریشا نے وجے کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن نے اتوار کو اداکار سے سیاستداں بننے والے اداکار وجے کی بطور وزیرِ اعلیٰ تامل ناڈو حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد خبروں کی زینت بنی رہیں۔ وہ تقریب میں تھلاپتی وجے کے والدین کے ساتھ موجود تھیں۔ 

پیر کو تریشا نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی، تاہم سب سے زیادہ توجہ اس کے کیپشن نے حاصل کی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، محبت ہمیشہ گرجدار اور اس کی گونج زیادہ ہوتی ہے۔

اس جملے نے فوراً ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے وجے کے ساتھ ان کے تعلقات کی افواہوں کے تناظر میں چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔ 

43 سالہ تریشا جو بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں اپنی والدہ اوما کرشنن کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں۔ جب وجے نے حلف لینے کے بعد عوام سے خطاب کیا تو تریشا انہیں تامل ناڈو کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے دیکھ کر جذباتی ہو گئیں، وہ تالیاں بجنے کے دوران آنسوؤں کے ساتھ مسکراتی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں تریشا، وجے کی والدہ شوبھا کو گرمجوشی سے گلے لگا رہی ہیں۔ تقریب کے چند گھنٹوں بعد تریشا نے انسٹاگرام اسٹوری پر  آئی وائی کے وائی کے بھی پوسٹ کیا۔

واضح رہے کہ وجے نے اپنی آخری فلم جانا نیاگان  کی مئی کے آخر میں متوقع ریلیز کے بعد مکمل طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ 2026 کے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ان کی جماعت  نے 234 میں سے 108 نشستیں حاصل کیں۔ وجے اور تریشا کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اگرچہ دونوں کے ماضی میں بھی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں، لیکن 2025 میں وجے کی اہلیہ سنگیتا کی جانب سے 26 سالہ شادی ختم کرنے اور ایک اداکارہ کے ساتھ شوہر کے مبینہ تعلقات کا الزام لگانے کے بعد قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ سنگیتا اور ان کے دو بچے اتوار کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

طلاق کی خبروں کے چند دن بعد وجے اور تریشا کو چنئی میں ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تریشا وجے کی رہائش گاہ پر بھی اس دن موجود تھیں جب انتخابات کے نتائج آ رہے تھے یاد رہے کہ یہ تریشا کی سالگرہ کا بھی دن تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید