چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لائرز فورم سندھ کے صدر قاضی بشیر ایڈووکیٹ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل، قانونی شعبے کی بہتری اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
قاضی بشیر ایڈووکیٹ نے پیپلز لائرز فورم سندھ کی تنظیمی سرگرمیوں، جاری پروگرامز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی اور تجاویز پیش کیں۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور عوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔