اسلام آباد (این این آئی،خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی پوزیشن ڈیلی ویجز والے ملازمین جیسی ہے، چیئرمین نیب کی سمری اس صدر کو بھیجی جو داندان سازی معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں، استعفے اور عدم اعتماد کا آپشن بھی موجود ہے، جسے وقت پر استعمال کیا جائیگا۔ استعفے بھی ہمارے پاس ہیں اور عدم اعتماد کا راستہ بھی ہمارے پاس ہے، مگر جب نظام ہی آئین پر مبنی نہ ہو تو کس کیخلاف عدم اعتماد کرینگے۔احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ نیب چیئرمین خود ڈیلی ویجز پر ہیں، چیئرمین نیب کی سمری اس صدر کو بھیجی جو داندان سازی معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر کے پاس سمری پر دستخط کا وقت نہیں، وہ اپنے بیٹے کے دندان سازی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، سمری کہاں پر ہے یہ تو بتا دیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزراء اور پی ٹی آئی ارکان کو فون کر کے حاضری اور ووٹ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ہمارا جرم کیا ہے، یہ واضح ہے کہ کرپشن نہیں ہے، عدالتوں میں پیشیاں اور سزائیں بھگتنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بتا دیں کہ ہم نے جرم کیا کیا ہے۔