ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بازیاب ہونے والے صاحبزادے سیدعلی حیدرگیلانی کی 3سال 8دن بعد ملتان میں اپنے گھر واپسی خصوصی کھانے تیار کئےگئے۔گیلانی ہائوس میں مہمانوں کیلئے اسپیشل مٹن،چکن کڑاہی،آلو گوشت اور چکن پلائو تیارکیا گیا جبکہ علی حیدر گیلانی کی طرف سے ان کے خاص باورچی کی طرف سے پسندیدہ مٹرقیمہ بھی تیارکیا گیا۔