• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراعات کی عدم ادائیگی کیس،عدالت کاواپڈا وکیل کے جواب پر اظہار برہمی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے دوران سروس وفات پانے والی سرکاری ملازم کے خاوند کو وزیراعظم پیکج کے تحت مراعات کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت میں واپڈا کے وکیل کے جواب پرعدالت کا سخت اظہار برہمی عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی اور کہا کہ کیوں نہ مبہم جواب دینے پرآپ کو جرمانہ عائد کیاجائے فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار اسی ملک کا شہری ہے اور اپنا حق مانگ رہا ہے جوذمہ دار ہیں وہ تو سب سے بڑی ذات کو جواب دہ ہیں اگر قانون کے مطابق حق دار کا حق بنتا ہے توکیوں نہیں دیا جارہا وزیراعظم پیکج کا اطلاق اس کی روح کےمطابق کرنے میں کون سی چیز رکاوٹ ہے۔
لاہور سے مزید