• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کی منظوری کیلئے ایکسائز آفس میں ہڑتال، ملازمین کی ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کیلئے ایکسائز آفس میں مکمل ہڑتال اورآفس کے باہر ایم ڈی اے چوک سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گی ۔جس میں مطالبہ کیا گیا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے مہنگائی کو ختم کیا جائے ایپکا کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جائے ایپکا کانسٹیبل کی پرموشن کیلئے سروس سٹریکچربنایا جائے کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل بنایا جائے اور پنجاب ایکسائز کی خالی اسامیاں کو پرموشن کوٹہ میں ہے وہ میرٹ پر مکمل کی جائے احتجاجی مظاہرے کی قیادت محمد نیاز ڈھلوں صدر ایپکا ایکسائز، ریحان فاروق جاٹ جنرل سیکرٹری ایپکا ایکسائز ،مسعوداحمد قریشی سینئر نائب صدر ایپکا ایکسائز ، عامر جمال سینئر نائب صدر اول،زمن خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،ملک حسن عباس سپراچیئرمین ایپکا ایکسائز ،عامرعلی مان چیئرمین مجلس عاملہ حافظ وارث وائس چیئرمین ،فرحان شاہ وائس چیئرمین، عدنان غفور فنانس سیکرٹری ،رائونعمان آفس سیکرٹری ،شیخ پرویز اقبال ،نوید مسعود ،اکبر خان ،ساجد کریم ،اور دیگرملازمین نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید