پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی چیئرمین سے ملنے والے اسد علی میمن نے کسی بھی ایشیائی کوہ پیما کی جانب سے 24 گھنٹے میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا رکھا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والے کوہ پیما کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے۔
پی پی چیئرمین سے مکالمے میں اسدعلی میمن نے بتایا کہ وہ دنیا کے 7 براعظموں کی 7 بلند ترین چوٹیوں کو سرکرنے کے خواہشمند ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما نے دوران گفتگو بتایا کہ 2022ء میں شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کروں گا۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کوہ پیما اسد علی میمن کے جذبے کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں، ملک و قوم کا نام خوب روشن کریں۔