• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی شریف خاندان کا نام لیے بغیر تنقید


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر شریف خاندان پر تنقیدی وار کردیے۔

پشاور میں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بینظیر بھٹو کو چور چور کہتے تھے، آج خود سرٹیفائیڈ چور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو فون کال کرکے عدالت پر دباؤ ڈالتے تھے کہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو 20،20 سال کی سزا دو، آج اُن کے خلاف ٹیپس نکل رہی ہیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ فون کال کا نظام کل بھی غلط تھا آج بھی غلط ہے، پارلیمان اور عدلیہ ایسا فیصلہ سنائیں کہ آئندہ کسی کی ایسا کرنے کی ہمت نہ ہو، یہ روایت ہمیشہ کے لیے ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے وزیراعظم سے متعلق کہا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، انہیں لندن یا سعودی عرب لے جانے کےلیے کوئی طیارہ نہیں آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید