• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ ہاکی کوچ سیگفیڈ ایکمین نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا

سیگفیڈ ایکمین - فوٹو: فائل
سیگفیڈ ایکمین - فوٹو: فائل

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کوچ سیگفیڈ ایکمین نے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ٹیم جمعے کو کراچی سے بنگلادیش کے لیے روانہ ہو گی۔

ڈچ ہاکی کوچ سیگفیڈ ایکمین نے لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران قومی ٹیم کو جوائن کرلیا اور اپنی نگرانی میں کھلاڑیوں کو مختلف ڈرلز کروائیں اس دوران کھلاڑیوں کو ان کی خامیوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے رہے۔

ایکمین نے بھارت میں جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے دوران کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکمین کے پی ایچ ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں وہ اور گول کیپنگ کوچ احمد عالم قومی ٹیم کے ساتھ بنگلادیش جائیں گے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ٹیم 10 دسمبر کو کراچی سے روانہ ہوگی، ایونٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید