• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد علی سیریز کے ٹاپ اسکورر، تین اننگز میں 263 رنز بنائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے عابد علی کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ صرف پازیٹو کرکٹ کھیلنی ہے ، بارش کی وجہ سے کھیل ضائع ہوا لیکن ہمیں صرف جیت کے لیے جانے کی ہدایت تھی۔عابد علی نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ پاکستان ٹیم میچ جیتے ۔ اوپننگ میں نئے ساتھی عبداللہ شفیق تھے ، سیریز میں ہم دونوں پر پریشر تھا ، میری کوشش تھی کہ عبداللہ شفیق کو ساتھ لے کر چلوں ، اس نے بہت اچھا پرفارم کیا ۔ خیال رہے کہعابد علی نے دو ٹیسٹ کی تین اننگز میں263 رنز ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے بنائے۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس نے224 ، مشفق الرحیم نے160،عبداللہ شفیق نے150بابر اعظم نے99، اظہر علی نے80رنز بنائے۔ بولنگ میں آف اسپنر ساجد خان نے16 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شاہین شاہ اور تیج الاسلام نے دس دس وکٹ حاصل کئے۔ حسن علی نے 9کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین