• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی شادی پر گانا مریم نواز کا حق، اللّٰہ کرے وہ مزید خوشیاں منائیں، شہباز گل

کراچی (ٹی وی رپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم، شہباز گل نے ایک انٹرویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان دن رات کوشش کررہا ہے دوسری طرف سارا مافیا کھڑا ہے ۔جتنی مرضی یہ مشکلات کھڑی کردیں وہ اکیلا شخص ڈٹ کر کھڑا ہے وہ احتساب کی بات کرتا ہے اور کرتا رہے گا، مریم نواز کا حق ہے اپنے بیٹے کی شادی پر وہ گانا گائیں ، ڈانس کریں جو بھی کریں ماں کے طور پر یہ ان کا حق ہے اور اس کا ہم احترام کرتے ہیں۔ یہی ہمارے لیڈر نے بھی سکھایا ہے یہی ہماری روایات بھی ہیں اسی لئے آپ نے دیکھا ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں ہے اور نہ ہونا چاہئے اور نہ ضرورت ہے۔

تازہ ترین