• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 710ترقیاتی سکیموں کیلئے 17ارب جاری کئے، کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن میں 710ترقیاتی سکیموں کیلئے 17 ارب روپے جاری کئے ہیں۔فنڈز کی کوئی کمی نہیں ، تمام سکیموں پر کام جاری ہے۔انتظامیہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،اداروں کی استعداد کار بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے 32 مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہ امتیاز ہے۔ دریں اثنا کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھا جائے مسلسل سرویلنس اور عملی اقدامات سےمتعدد اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کی گئیں اور اس عمل کو جاری دکھا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں، مارکیٹوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے انسداد گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری دکھنا ناگزیر ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں ڈویژن میں گرانفروشوں کیخلاف 14ہزار90چھاپے مارے گئے۔87گرانفروش گرفتار، 24ایف آئ آر درج،26لاکھ12سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈویژن میں354فیئر پرائس شاپس،14 کسان پلیٹ فارم، 29سہولت بازار ،7کریانہ ہول سیل پوائنٹس،61ڈی سی کاؤنٹرز، 15 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس فعال ہیں۔
تازہ ترین