• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،اہلسنت والجماعت کاارباب عمرخان کی حمایت کااعلان

پشاور(وقائع نگار)اہلسنت والجماعت رابطہ کمیٹی پشاورنے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چمکنی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارارباب عمرخان کی حمایت کااعلان کردیاہے اسی سلسلے میں گزشتہ روزصافی ہاؤس شیخ آبادمیں ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں اہلسنت والجماعت رابطہ کمیٹی پشاورڈویژن کے صدرقاری فخرعالم زمان صدیقی، خیبرپختونخونخواکے صدرحاجی طارق حیدری ،حاجی داؤدصافی ،عبدالرحمن فاروقی اورسمیع اللہ فاروقی اورعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء ارباب عثمان نے شرکت کی ارباب عثمان خان نے اہلسنت والجماعت رابطہ کمیٹی کے عہدیداروںکوارباب عمرخان کی حمایت کرنے کی اپیل کی جس پراہلسنت والجماعت رابطہ کمیٹی کے عہدیداروںنے تحصیل چمکنی میں ارباب عمرخان کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے تمام کارکنوںکوانکی جیت کیلئے کمپین شروع کرنے کی ہدایت کردی اس موقع پرارباب عثمان خان نے اپنے خطاب میں اہلسنت والجماعت رابطہ کمیٹی کی صحابہ کرام رض کی دفاع کیلئے دی گئی قربانیوںپرانہیں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ہم سب مسلمان ہیں اوریہ کہ صحابہ کرام رض کے ناموس کاتحفظ ہم سب پرلازم وملزوم ہے قائدین اہلسنت والجماعت نے ارباب عثمان خان کی آمدپرانکاشکریہ اداکیاقاری فخرعالم زمان صدیقی بہت جلداپنے کاکارکنوںکے ہمراہ تحصیل چمکنی کاخصوصی دورہ کرینگے اورارباب عمرخان کی کامیابی کیلئے بھرپوراندازمیں کمپین چلائینگے۔
تازہ ترین