• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Gmail میں ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کالز کرنا ممکن ہے؟

دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ’جی میل‘ میں ایک نئے اور اہم ترین فیچر کا اضافہ کردیا گیا۔

گوگل ایک طویل عرصے سے جی میل کو ای میل پیغامات تک محدود کرنے کے بجائے اسے ہر قسم کی خصوصیات سے لیس ایک مرکز میں تبدیل کر رہا ہے۔

اسی لیے گوگل نے جی میل ایپ کے لیے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کالز متعارف کرائی ہیں۔

اس فیچر کا اعلان گوگل نے ستمبر میں کیا تھا لیکن 6 دسمبر سے گوگل ورک اسپیس، جی سویٹ یا ذاتی گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرانے  کے سلسلہ آغاز کردیا ہے۔

ویسے تو پہلے بھی جی میل ایپ میں کالز کرنا ممکن تھا لیکن اس کے لیے آپ کو گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ کالز کا دعوت نامہ بھیجنا پڑتا ہے لیکن اب اس عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے اور ون آن ون چیٹ میں اوپری دائیں جانب فون اور ویڈیو آئیکونز پر کلک کرکے کال کی جا سکتی ہے۔

یہ ایک نیا اضافہ ہے لیکن یہ جی میل کو اپنی مواصلاتی خدمات کا مرکزی ہب بنانے کے گوگل کے ہدف کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

گوگل نے کہا کہ اگر صارفین گوگل چیٹ ایپ میں کال شروع کرتے ہیں تو انہیں جی میل میں ری ڈائریکٹ کردیا جائے گا۔

ای میلز اب جی میل ایپ میں 4 ٹیبز میں سے ایک کا حصہ ہوں گی، ان ٹیبز میں چیٹ، اسپیسز (گوگل کی میسجنگ سروس) اور میٹ شامل ہوں گے۔

تازہ ترین