• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارتی جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر شدید افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت، اُن کی اہلیہ اور دیگر  مسافروں کی ہلاکت کی خبر سُن کر شدید دُکھ ہوا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرا۔

تازہ ترین