• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ایشیزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک انگلینڈ کے 147 کے جواب میں 7 وکٹ پر 343 رنز لیے ہیں اور مہمان ٹیم پر 196 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرے دن آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور مانس لبوشین نے 156 رنز کی شراکت بنائی، لبوشین 74 اور وارنر 94 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسٹیو اسمتھ 12، کیمرون گرین صفر اور الیکس کیری 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 112 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

تازہ ترین