بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپوٹر) الاحمد بلڈرز کی جانب سے گزشتہ روز بہاولپور کی تاریخ کےشاندار اور سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹارینامال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ مال کے تعمیراتی کام کا آغاز پاکستان کی معروف کنسٹرکشن کمپنی تھہیم گروپ آف کمپنیز نے کیا۔ مذکورہ کمپنی وطن عزیز کے بیشتر میگا پراجیکٹس بڑی کامیابی سے مکمل کر چکی ہے۔ یہ کمپنی کام میں مہارت اور معیار میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ اس موقع پر ارینا مال کے آنرز سید احمد عالم، محمد ریاض، صاحبزادہ خرم مہاروی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارینا مال نہ صرف بہاولپور بلکہ ملکی تاریخ کا شاندار اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر ہونے والا ایک اہم شاپنگ مال ہوگا جس میں برانڈز اور شہریوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق تمام سہولیات میسر ہونگی اور برانڈز کو کاروبار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔