پشاور(وقائع نگار)میٹرو پولیٹن سٹی کونسل پشاور میئر جماعت اسلامی کےنامزد امیدواربحراللہ خان ایڈوکیٹ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور کے معروف تجارتی مراکز خیبر بازار،قصہ خوانی، چوک یادگار اور اندر شہرکا دورہ کیا اس موقع پر انجمن تاجران خیبربازار کے صدرخالدمحمود،جنرل سیکرٹری بشیر زادہ ، پاکستان بزنس فورم پشاور کے صدر خالد گل مہمند، نیوگرین مارکیٹ کے تاجررہنماء حاجی سیف اللہ اور یوتھ کے صوبا ئی رہنما محمد صدیق الرحمن پراچہ اوردیگر تاجر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے تاجروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے دیگر شعبہ جات کی طرح کاروباری طبقہ اور تاجربرادری ان گنت مسا ئل سے دوچار ہیں جن کا حل میرے انتخابی منشور کا اہم جز ہے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تعلیم یافتہ پرامن اور باروزگار پشاور کے قیام کے کیلئے میں نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان شاء اللہ کامیابی کے بعد عوام کے سلگتے مسا ئل کافوری حل میرے ترجیحات کا اولین نقطہ ہوگا اس موقع پر مختلف بازاروں کے تاجروں نے مئیر شپ کے امیدوار بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔