پشاور (وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے نامزد سٹی میئر رضوان بنگش نے کہاکہ پشاور کو پھولوں کا شہربنائینگے،عوام کی محرومیوں کاازالہ کرینگے اور تحریک انصاف کے منشور کو لیکر چلیں گے اس سلسلے میں انہوں نے خیبر بازار پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زبیر خان،دا ؤد خان صدر خیبر بازار عزیز خان جنرل سیکریٹری قصہ خوانی بازار عاصم عصمت اور جنرل سیکریٹری شعبہ بازار نوررحمن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نامزد مئیر رضوان بنگش نے دکانداروں سے ملاقات کیں اور تحریک انصاف کے منشور کے مطابق عوا م کی خدمت کاوعدہ کیا۔